واشنگٹن: مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نیا فیچر جس کی مدد سے صارفین ماضی کے لیے پوسٹس شیدول کر سکتےہیں، کو ٹیسٹ کر رہا ہے، جسے بنیادی طور پر بیک ڈیٹنگ بھی کہہ سکتے ہیں۔
انسٹاگرام فی الحال ”پوسٹ ٹو دی پاسٹ“ فیچر کے ذریعے پوسٹس کو بیک ڈیٹ کرنے کی صلاحیت کی جانچ کر رہا ہے، جوصارفین کو پسٹ ماضی میں شیڈول کرنے کی اجازت دیا ہے۔
یہ فیچر صارفین کو ایسی پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے لگتا ہے کہ یہ پہلے کی تاریخ پر کی گئی تھی۔ فیچر فی الحال بیٹا فیز میں ہے، اور امکان ہے کہ میٹا کمپنی اس فیچر کو کاروباری صارفین تک محدود رکھے گی۔
آنے والا فیچر انسٹاگرام پر شیئر مینو پر پایا جا ئیگا ، جو بوسٹ پوسٹ فیچر کے سب سے اوپر ہو گا۔
ایک بار دستیاب ہونے کے بعد، ” پوسٹ ٹو دی پاسٹ“ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین کسی پوسٹ کو پچھلی تاریخ کے لیے شیڈول کر سکیں گے،بالکل اسی طرح جیسے کسی پوسٹ کو شیڈول کرتے ہیں صارفین کیلنڈر سے ماضی کی ایک مخصوص تاریخ اوروقت کا انتخاب کرکے پوسٹ کو بیک ڈیٹ کرسکتے ہیں۔
فی الحال، اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ آیا انسٹاگرام صارفین کو یہ بتائے گا کہ کوئی پوسٹ بیک ڈیٹ ہو چکی ہے یا یہ تفصیل پوشیدہ رہے گی۔
انسٹاگرام پر آنے والا فیچر کافی الجھن پیدا کر سکتا ہے۔ تاہم، یہ کچھ ایسے صارفین کی بھی مدد کر سکتا ہے جو ہو سکتا ہے اسے ایسا دکھانا چاہیں جیسے انہوں نے یہ پوسٹ پہلے کی تاریخ کو کی تھی۔