9 مئی جلاؤ گھراؤ کیس: عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

 9 مئی جلاؤ گھراؤ کیس: عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور  نے عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور میں نو مئی کے پانچ مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج ارشد جاوید نے ان کی درخواست پر سماعت کی۔

بعد ازاں عدالت نے عمر ایوب کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ عمر ایوب خان نے ہزار ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرا رکھی ہے، آج عمر ایوب خان نے خود کو انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش کیا۔

 
کملی چوک پر کینٹینر جلانے , مسکن لیگ نون کا آفس جلانے  سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت کی  دائر درخواست پر
عدالت نے 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی۔

مصنف کے بارے میں