ڈی سی اسلام آباد کے بعد چیف کمشنر کا بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ماننے سے انکار، عدالت میں طلب

12:18 PM, 18 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے بعد چیف کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق کا بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ماننے سے انکار   کر دیا۔جسٹس بابر ستار نے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار نے سی ڈی اے کی جانب سے شہریوں کے پلاٹوں کے ٹرانسفر  پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ْ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے شہریوں کے پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار نے سی ڈی اے کی جانب سے شہریوں کے پلاٹوں کے ٹرانسفر  کیخلاف کیس کی سماعت کی۔جسٹس بابر ستارنے حکم دیا کہ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق، ممبر اسٹیٹ طارق سلام مروت اور ڈی جی لینڈ آئندہ ہفتے پیش ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کی پراپرٹیز کو قانون کے مطابق ٹرانسفر کرنا سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کے پلاٹوں کو قانون کے مطابق ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا تھا۔

 وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ  نے عدالت مین بتایا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے ایف آئی اے کو جواز بنا کر سینکڑوں پلاٹوں کی ٹرانسفر روک دی تھی، ایف آئی اے نے صرف زیر التواء انکوائری کی ٹرانسفر کو روکا، سی ڈی اے نے سینکڑوں فائلز روک لیں۔

واضح رہے کہ شہریوں نے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کو بھی حکم عدولی پر توہین عدالت پر سزا سنائی تھی۔   

مزیدخبریں