ابھی کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا، آصف زرداری کے بیٹے کی طرح ہوں: فیصل واوڈا

12:12 PM, 18 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف کیلئے بیان بازی عوام کی تقدیر سے کھیلنا ہے۔  آئی ایم ایف سے متعلق کوئی بھی چیز سیاسی جماعت سے منسلک نہیں ۔ آصف زرداری کے بیٹے کی طرح ہوں۔ ابھی کوئی پارٹی جوائن نہیں کی۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے فیصل واوڈا نے کہا کہ جب پارٹی اور چیزیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں مجھے اس وقت نکالا گیا۔ پارٹی کی غلطیاں اور ناکامیاں تھیں، مجھے نکال دیا گیا ۔ ایک ہی پارٹی میں 15، 14سال کام کیا۔ آزاد کا سیزن چل رہا ہے، جب پارٹی کا سیزن آئے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے ۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب چیزیں پوائنٹ آؤٹ کیں۔ آواز اٹھائی تو پارٹی نے نکال دیا۔  ابھی تک آزاد حیثیت میں ہوں، کسی پارٹی کو جوائن نہیں کررہا۔ 27 مارچ اور 2 اپریل اہم دن ہیں۔جیت اور ہار الیکشن کے دن ہی معلوم ہوتی ہے۔ 

مزیدخبریں