امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: ملزم احسن شاہ کا  جسمانی ریمانڈ منظور 

10:43 AM, 18 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس  میں  اہم  پیش رفت سامنے آگئی، عدالت نے امیر بالاج کے دوست اور ملزم احسن شاہ کا 23 مارچ تک  جسمانی ریمانڈ منظور  کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول  نے احسن شاہ کی جسمانی ریمانڈ پرسماعت کی۔  مبینہ ملزم احسن شاہ کو آج عدالت میں پیش کیا گیا 


سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کی  رات گئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی  تھی۔

سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا ۔احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔ احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا بھی الزام ہے ۔ 

یاد رہے کہ احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا۔


مزیدخبریں