مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا، شرح سود میں ایک فیصد کمی ہوگی: ماہرین پر امید

10:10 AM, 18 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔بعض ماہرین شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرحِ سود پر فیصلہ دے گی۔ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ اس وقت 22 فیصد ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مالیاتی شعبے کی اکثریت شرحِ سود کو 22 فیصد پر برقرار دیکھ رہی ہے۔ ماہرین کا ایک حصہ شرحِ سود میں 1 فیصد کمی دیکھ رہا ہے۔

مزیدخبریں