سائفر کیس، توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں آج سماعت کےلئے مقرر

سائفر کیس، توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں آج سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر  کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلوں پر   اہم سماعت کریں گے۔ 

توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلیں بھی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر  کر دی گئیں ہیں۔ 


ان اپیلوں کی سماعت بھی چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔


عدالت نے سائفر کیس میں ضمانت اور سزا معطلی کی اپیلوں پر میرٹ پر دلائل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں