پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا

لاہور : پنجاب اسمبلی کا  بجٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔


صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمن ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں حکومت پنجاب آئندہ کا 3 ماہ یکم اپریل سے 30 جون تک کا بجٹ ایوان میں پیش کرے گی ۔

اجلاس کے دوران ایوان میں گزشتہ 8 ماہ کا استعمال شدہ بجٹ بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔حکومت ایک ماہ کا بجٹ پہلے ہی اسمبلی سے منظور کروا چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں