پیوٹن روس کی 200 سالہ تاریخ میں سٹالن کے بعد طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے رہنما

08:18 AM, 18 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن ریکارڈ پانچویں بار صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی ہے ۔ روس کی 200سالہ تاریخ میں جوزف اسٹالن کے بعد طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے رہنما بن گئے۔71سالہ پیوٹن کے جی بی میں سابق لیفٹیننٹ کرنل تھے ، پیوٹن 1999میں اقتدار میں آئے  اور اب  وہ مزید 6برس تک اقتدار میں رہیں گے ۔ 

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس میں ہونیوالے حالیہ صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ67فیصد رہا، ولادیمیر پیوٹن 88 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور سب سے زیادہ ووٹ لینے والے روسی رہنما بن گئے ہیں ۔ صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ روس سے باہر دنیا بھرمیں230پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا ۔

تین روزہ پولنگ میں صدرپیوٹن کےمدمقابل چار امیدوار تھے۔ ایک اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی پرسرار طور پر جیل میں مارے گئے تھے۔اتوار روس میں آٹھویں صدر کیلئے تین روزہ انتخابات کا تیسرا اور آخری روزتھا ۔ پیوٹن نے ماسکو سے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔ جیت کیلئے امیدوار کو مجموعی ووٹوں کے 50فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے تھے۔گزشتہ انتخاب میں پیوٹن نے76فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔ وہ روس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے روسی رہنما بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں