مجھے گرفتار کیا جاسکتا ہے ، کارکن احتجاج کیلئے نکل آئیں : عمران خان کے قریبی دوست ٹرمپ کی اپیل 

08:09 PM, 18 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: سابق وزیر اعظم عمران خان کے دوست سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منگل کو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ احتجاج ہماری قوم کو پیچھے لے جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔  یہ رپورٹ ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرائی گئی ہے۔

ڈیموکریٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

مزیدخبریں