اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے لیے ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جو ثبوت سامنے آئے ہیں پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے ریفرنس کو بھیجنے کیلئے کافی ہیں۔ زمان پارک سے 65لوگ جو گرفتار ہیں ان میں سے 10، 12 لوگوں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک جتھے کے ساتھ عدالت میں جانا چاہتا تھا ۔ عمران کو جتھے کے ساتھ احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ عدالت کو کہنا چاہیے تھا کہ عدالت میں مکمل حفاظتی انتظامات موجود ہیں ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو گاڑی میں ہی حاضری لگانے کی سہولت دی ۔ عدالت کے اسی رویے نے عمران خان کو بدمست کر رکھا ہے کہ اس کو اتنی سہولت دی ہے ۔ عدالت کے اسی رویئے نے عمران خان کو بدمست کر رکھا ہے جو اس کو اتنی سہولت دی ہے ۔ عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ عمران خان پاکستان کے لیے فتنہ و فساد ہے، ملک میں انتشار پھیلارہا ہے ۔