پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کو بھی یواے ای کا گولڈن ویزا مل گیا 

07:19 PM, 18 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی : پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اور لالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ مومل شیخ کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔ 

مومل شیخ کو حال ہی میں اماراتی حکومت نے باوقار گولڈن ویزے سے نوازا ہے۔ گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی پروگرام ہے جو غیر ملکی شہریوں کو مقامی کفیل کی ضرورت کے بغیر متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مومل شیخ نے اس خبر کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا سے نوازنے یواے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

 یہ مومل شیخ کے لیے ایک اہم کامیابی ہے، کیونکہ گولڈن ویزا صرف ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں یا مستقبل میں ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ مومل شیخ کی قابلیت اور اپنے پیشے سے لگن نے اسے یہ اعزاز حاصل کیا ہے اور متحدہ عرب امارات میں اس کے لیے نئے مواقع کھولے ہیں۔

مزیدخبریں