عمران خان کی حکمت عملی کامیاب، پیش ہوئے بغیر فرد جرم سے بچ گئے، وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ 

06:46 PM, 18 Mar, 2023

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکمت عملی ایک بار پھر کامیاب ہوگئی ہے ۔ عدالت میں پیشی کے بغیر روانہ ہونے پر وہ فرد جرم سے بچ گئے ہیں ۔عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے ہیں۔

جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کی جا رہی ہے۔ 30 مارچ کو کیس کے قابل سماعت پر ہونے پر دلائل ہوں گے۔

جج ظفر اقبال نے کہا کہ 30 مارچ کو عمران خان کی حاضری بھی ہوگی۔ آج ان کی حاضری ہوگئی ہے اس لیے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جا رہے ہیں۔

تیس مارچ کو طلبی پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہم اس دن استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ وہ الگ بات ہے اس وقت کی صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں