پی ٹی آئی کا دعویٰ جھوٹا نکلا، عمران خان دستخط کیے بغیر روانہ 

06:10 PM, 18 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عمران خان نے عدالتی کاغذات پر دستخط نہیں کئے ۔عمران خان جوڈیشل کمپلیکس کے پاس موجود ہیں، عدالتی عملہ گیٹ پر پہنچا تو عمران خان گاڑی لے کرنکل گئے،عدالتی عملہ بغیر دستخط کئے واپس عدالت پہنچ گیا۔

عمران خان حاضری لگائے بغیر سری نگر ہائی وے پہنچ گئے ہیں ۔ عمران خان کو عدالت حاضری سے استثنیٰ ملا نہ ہی  عمران خان نے عدالتی قوانین پر عمل  کیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان  نے عدالت میں دستخط کئے نہ ہی عدالت نے  جانے کی اجازت دی ۔  عمران خان کی جانب سے احاطہ عدالت میں دستخط کرنے کا دعویٰ غلط نکلا ۔  عدالتی عملہ بغیر دستخط کئے واپس عدالت پہنچ گیا ۔ عملے کا کہنا ہے ک گیٹ پر پہنچے تو عمران خان گاڑی لے کرنکل گئے۔ 

مزیدخبریں