اسلام آباد: : عمران خان کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ انہیں قیدیوں کی وین میں منتقل کردیا گیا۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔
عمران خان کے وکیل کی درخواست پر جج نے پولیس کا حکم دیا کہ شبلی فراز کو فوری عدالت میں لے کر آئیں۔ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے شبلی فراز کو رہا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے ۔ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ہے۔