اسلام آباد : اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ بلا اشتعال پولیس پر پتھراؤ اور شیلنگ کی گئی ہے جس سے پولیس کے کچھ نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کے لیے یہ نئی چیز ہے کہ پولیس پر شیلنگ ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کا سارا سفر خوشگوار گزرا ہے وہ رستے میں ٹھہر ٹھہر کر آتے رہے اور اپنے کارکنان کو بھی ساتھ لے کر آتے رہے۔
آئی جی کے مطابق پولیس تحمل کا مظاہرہ کرتی رہی اور جیسے ہی یہ قافلہ عدالت سے پانچ منٹ کی دوری پر آیا تو پھر پولیس پر پتھراؤ شروع گیا۔پولیس کی شبلی فراز سے مکمل کوآرڈینیشن تھی۔
اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کارکنان نے درختوں سے ڈنڈے توڑ کر پولیس پر حملے کیے گئے اور ہماری ایک چوکی بھی نذر آتش کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ پولیس کے پاس نہ کسی قسم کا کوئی ہتھیار ہے اور نہ کوئی ایسا ارادہ ہے۔ ان کے مطابق سیاسی قیادت کارکنان کو ایک طرف ہونے کی ہدایت دے سکتی ہے تا کہ عدالتی عمل مکمل ہو سکے۔