پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، عمران خان کی رہائش گاہ پر شرپسند جمع ہیں : مریم نواز 

02:08 PM, 18 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ  پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی ۔ قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں  کہا کہ میں نے کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک ہے۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے پولیس بم پھینکے کی ویڈیو بھی شیئر کی جبکہ ایک پولیس اہلکار کا بیان بھی شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ عمران خان کے گھر سے ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں