لاہور : سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی ۔ قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک ہے۔
کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک! pic.twitter.com/S2uKSS4bEf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے پولیس بم پھینکے کی ویڈیو بھی شیئر کی جبکہ ایک پولیس اہلکار کا بیان بھی شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ عمران خان کے گھر سے ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔