اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کوریج پر مکمل پابندی لگادی ہے۔
پیمرا کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت تمام ٹی وی چینلز پر عمران خان کی تمام کوریج براہ راست نشر کرنے پرمکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جیوڈیشل کمپلیکس میں پیشی سمیت عمران خان کی ریلی اور تقاریر ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر نہیں کی جا سکیں گی۔