پولیس زمان پارک کا دروازہ توڑ کر عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل 

01:04 PM, 18 Mar, 2023

لاہور : عمران خان کے اسلام آباد جاتے ہی زمان پارک میں پولیس نے آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس دروازہ توڑ کر عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوگئی ہے ۔ اندر سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق زمان پارک آپریشن کے دوران پولیس نے تجاوزات ہٹاتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ کا دروازہ توڑ دیا ہے اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس وقت پولیس عمران خان کےگھر کا گیٹ پولیس کی جانب سے کرین کے ذریعے توڑا گیا۔ 

گھر کے اندر سے پولیس پر فائرنگ ہوئی اور  پٹرول بم پھینکے گئے ۔ مسلح افراد اندر تھے ۔ زماں پارک سے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے ہیں۔ 

دوسری جانب پولیس نے مزاحمت سامنے آنے اور پتھراؤ کیے جانے پر شیلنگ بھی شروع کر دی ہے۔ پتھراؤ کے نتیجے میں ایک پولیس والا زخمی بھی ہو گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے عمران خان کی زمان پارک پر واقع رہائش گاہ پر آپریشن کے حوالے سے واضح کیا ہے اس آپریشن کا وارنٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جاری کیا تھا۔  وارنٹ لے کر جانے والی پولیس کے ساتھ نوٹس کے تحت لیڈی پولیس بھی موجود ہے۔

وارنٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس آفیسر ،جو انسپکٹر کے عہدے سے نیچے نہ ہو، اس کو قانون کے مطابق ساتھ رکھا جائے۔

مزیدخبریں