اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی چوڈیشل کمپلیکس آمد پر پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی اور وفاقی دارلحکومت میں دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت شہر میں ہر قسم کے اجتماع اور ریلی پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ سیکورٹی اہلکاروں کے اسلحہ لیکر چلنے پر بھی پابندی ہوگی ۔جی الیوں سیگنل سے جوڈیشل کمپلیکس تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں شہر میں جگہ جگہ خاردار تاریں اور کنٹینرز نصب ہیں۔
سیکورٹی کے انتظاما ت کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کیساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں ۔