اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سے عدم اعتماد کا نوٹس ارکان کو جاری کردیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق اراکین کو آگاہ کردیا گیا کہ ایوان کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت ارکان کو نوٹس بھیجا گیا۔تمام ارکان کو عدم اعتماد کی کاپی بھی فراہم کردی گئی۔