میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر!محمد یوسف کا بیٹی کیلئے جذباتی ٹوئٹ

11:33 PM, 18 Mar, 2022

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی رخصتی کے موقع پر ایک جذباتی پیغام دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے اپنی بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے تصویر شیئر کی، انہوں نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا، آخرسمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن، ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی۔

محمد یوسف نے بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی صاحبزادی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں