لاہور :ترین گروپ کا اہم اجلاس جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہو ا جس میں انہوں نے اجلاس کے شرکا سے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے تحریک عدم اعتماد سے قبل اہم اجلاس میں بڑے فیصلے کر لیے گئے جس میں ترین گروپ کے تمام ارکان نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ جہانگیر ترین کو سونپ دیا ۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی ،ترین گروپ نے سندھ ہائوس پر دھاوا بولنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ایما پر اس قسم کی کاروائیوں پر تشویش ہے ۔
اجلاس میں ترین گروپ سے چند اہم حکومتی شخصیات کے رابطے بھی زیر بحث رہے،اعلامیہ کے مطابق ان شخصیات سے ملاقات جہانگیر ترین کی اجازت سے مشروط کردی گئی ہے ،اجلاس کے شرکا سے جہانگیر ترین نے ٹیلیفونک خطاب کیا،جہانگیر ترین نے اپنے ارکان کو سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت کا بھی عندیہ دیدیا ،جہانگیر ترین نے گروپ کے تمام اراکین کو متحدہ رہنے کا پیغام بھی دیا ۔