اسلام آباد:وزیر اعظم نے ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس کل پھر طلب کرلیا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کوزیر غور رکھتے ہوئے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بدلتے موسم میں سیاسی پارہ بھی اس وقت اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے جہاں اپوزیشن اس وقت حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے وہیں حکومت نے بھی اہم فیصلوں کیلئے بنی گالا میں اجلاس طلب کر لیا ہے ۔جہاں بنی گالا کی اس بڑی بیٹھک میں بڑے اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوگا ۔وزیراعظم مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کریں گے ۔