عمران خان استعفیٰ دیدیں، پارٹی بچ جائے گی: پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا مشورہ 

09:21 PM, 18 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ دوست نجیب ہارون نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو ہوئے نجیب ہارون نے کہا کہ پارٹی کی قربانی سے بہتر ہے عمران خان اپنی قربانی ددیدیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی سے کسی اور رہنما کو آگے لے آئیں ۔ پارٹی کے بڑوں کو چاہئے کہ سر جوڑ کر بیٹھیں اور عمران خان سے کہیں کہ وہ استعفی دیں اور کسی اور رہنماء کو وزیراعظم بنا دیں تاکہ پارٹی قائم و دائم رہے۔

مزیدخبریں