تحریک عدم اعتما د سے قبل مریم نواز کا عمران خان کو مفت مشورہ 

تحریک عدم اعتما د سے قبل مریم نواز کا عمران خان کو مفت مشورہ 

لاہور:تحریک عدم اعتما دسے چند روز قبل ہی مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بچی کچھی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جائو بھائی !۔۔۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جائو ،اگر کوئی بچی کچھی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جائو ۔

مریم نواز نے عمران خان سے کہا اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا لیکن یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے ۔

واضح رہے تحریک عدم اعتماد کا میدان سجنے سے قبل مریم نواز بھی اسلام آباد ڈیرے ڈالنے پہنچ چکی ہیں ،جہاں وہ جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کریں گی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف مری میں قیام کریں گی ۔مریم نواز اتوار کو اسلام آباد میں جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کریں گی۔

پیر کو مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگی ۔ مریم نواز 22 مارچ کو سوات میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کریں  گی۔