اسلام آباد:اس وقت پاکستان کی سیاست میں 4 بڑے اہم ایشو موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ان میں پہلا مائنس عمران ،دوسرا گورنر راج ،تیسرا چودھری بردران اور چوتھا ایم کیو ایم کس پارٹی کیساتھ نیا اتحاد بنانے جا رہے ہیں ،ان چاروں بڑی خبروں سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑا کلیئر میسج دیدیا ہے ۔
وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف میں مائنس عمران خان کو بھول جائیں کیونکہ پی ٹی آئی میں مائنس عمران کی کوئی گنجائش نہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہم کسی خوفزدہ نہیں جمہوری اور سیاسی طریقے سے عدم اعتماد کو شکست دینگے ۔
انہوں نے کہا بلاول بلاوجہ پریشان نہ ہوں ،گورنر راج کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ،اگرچہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،اسد عمرنے کہا ایک دو روز میں شوکاز جاری کردیں گے،آج فیصلہ کرنا ہے کون پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا چودھری برادران سے متعلق کہنا تھا انہیں ن لیگ پر اعتبار نہیں ،ایم کیو ایم بھی کبھی پیپلزپارٹی کےساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔وقت آنے دیں سب کچھ واضح ہو جائے گا ۔