مائنس ون نہیں ہوگا، اتحادیوں کی تجویز مسترد،وزیر اعظم کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان 

مائنس ون نہیں ہوگا، اتحادیوں کی تجویز مسترد،وزیر اعظم کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں ہوگا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ۔ 

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ آخری گیند تک لڑیں گے۔ چاہے کچھ بھی ہوجائے استعفیٰ نہیں دوں گا۔ منحرفین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے منحرفین ارکان اسمبلی کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے بابر اعوان اور عامر کیانی کو ٹاسک دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔ 

واضح رہے کہ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ مشورہ دے چکے ہیں کہ وزیر اعظم اگر مستعفی ہوجائیں تو پی ٹی آئی میں سے ہی کسی کووزیر اعظم بنایا جا سکتا ہے اور اپوزیشن کو بھی راضی کیا جاسکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں