پشاور میں لین دین کے تنازع پر ایک اور خواجہ سرا قتل 

04:52 PM, 18 Mar, 2022

پشاور : خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں ایک اور خواجہ سرا کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پشاور کے محلہ جھنگی میں خواجہ ناصر عرف نانو کی دکاندار سے لین دین پر تکرار ہوئی ۔ دکاندار نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔

گولی لگنے سے خواجہ سرا موقع پر ہی چل بسا۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔ 

مزیدخبریں