اسلام آباد: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئی ہیں۔جہاں وہ جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کریں گی۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف مری میں قیام کریں گی ۔مریم نواز اتوار کو اسلام آباد میں جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کریں گی،پیر کو مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگی ۔ مریم نواز 22 مارچ کو سوات میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کریں گی