اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی تو صرف 12 ارکان شو کیے ہیں ۔ چاہیں تو دوتہائی اکثریت ثابت کرسکتے ہیں ۔
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشیدشاہ نے کہا فلور کراسنگ کا قانون بڑا واضح ہے، اسپیکر کوئی بادشاہ نہیں کہ جو مرضی رولنگ دے ۔ حکومت دس لاکھ لوگ لانے کا کہتی ہے ۔وہ صرف 172 اراکین پورے کر کے دکھا دیں۔
سکھر سے رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن حکومت کے بجائے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن میں جائے گی ۔اپوزیشن نے آئینی اور قانونی جنگ کا کہا تھا ۔ وہی کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اپنی مرضی سے سندھ ہاوس میں موجود ہیں۔ یہ سب حکومتی اراکین ان کی گالیوں اور بد تہذیبی سے تنگ تھے ۔اراکین پارلیمنٹ لاجز میں غیر محفوظ تھے اس لیے سندھ ہاوس منتقل ہوئے۔ متعدد اراکین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔