پاکستان میں  کورونا وائرس آج مزید 7 زندگیاں نِگل گیا

08:54 AM, 18 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا وائرس آج مزید 7 زندگیاں نِگل گیا،اموات کی تعداد 30 ہزار326ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں28ہزار544 ٹیسٹ کیے  گئے، 183 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔مثبت شرح0.64فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کی جانب سے جاری اعدا د و شمار کےمطابق کورونا سے متاثرہ  افراد کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 817 ہوگئی جبکہ 14 لاکھ 73 ہزار616  کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  

مزیدخبریں