اسلام آباد، شہر اقتدار کی پولیس جرائم روکنے میں ناکام
اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک گاڑی اور چار موٹر سائیکل چوری ہوئے جب کہ چوری، ڈکیتی اور اسنیچنگ کے 16 واقعات رپورٹ کیے گئے۔
اسلام آباد کے گردونواح میں ہونے والی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔مالی نقصان کے ساتھ ساتھ شہر اقتدار میں ایک لڑکا اور دو لڑکیوں سمیت اغواء کے تین واقعات بھی رپورٹ ہوئےہیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی بلکہ ابتری پیدا ہوئی اورپولیس جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے میں بے بس دکھائی دی۔
نئے سال 2021 کے پہلے ماہ جنوری میں بے لگام ڈاکوؤں نے مزاحمت پر آٹھ افراد کو قتل اور 48 کو گولیاں مار کر زخمی کیا۔
لوٹ مار کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد میں سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے سگے پوتے زین حسن آفندی بھی شامل تھے۔
شہر میں لگنے والے ناکوں اور تابڑ توڑ چھاپوں کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز کو پولیس لگام ڈالنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے 3 ہزار 5 سو موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں اور 19 سو ساٹھ موبائل فونز اسلحے کے زور پر چھین لیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے پہلے مہینے میں جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کو 168 گاڑیوں سے بھی محروم کردیا۔ ڈاکوؤں نے شہریوں سے اسلحے کے زور پر 268 موٹر سائیکلیں بھی چھین لیں۔