پشاور :پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے ملک پر ناجائز حکومت مسلط ہے،ہم نے اپنی تمام زندگی حق کی بالادستی کے لیے وقف کردی ہے، ہماری قربانیاں پیچھے ہٹنے کیلئے نہیں آگے بڑھنے کیلئےہیں،سیاست بزدلی کانام نہیں،جرات کانام ہے،ہم نے ماضی میں جیلیں کاٹیں،ہمارےاسلاف نےاپنی جانیں قربان کیں،طاقت ور قوتیں ملک کی محافظ بنیں،ناجائز حکومت کی نہیں،ہماری قربانیاں آگے بڑھنے کیلئےہیں ،پیچھے جانے کیلئے نہیں ،تحریکیں رکتی نہیں، سب ساتھ رہیں یاایک دو آپ کےساتھ نہ رہیں،جی یو آئی ف قوم کو مایوس ہونے نہیں دے گی.
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہمارے ملک پر ناجائز حکومت مسلط ہے،کب تک اپنی نا اہلی پچھلی حکومتوں پر ڈالتے رہیں گے؟5سال گزر جائیں گے، آپ اسی طرح پچھلی حکومتوں پر ملبہ ڈالتےرہیں گے ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریکیں رکتی نہیں چاہے سب ساتھ نہ رہیں، ایک آدھ ساتھ نہ رہے تب بھی منزل کی طرف پیشرفت جاری رہتی ہے جبکہ اس راستے میں جیل بھی آئے گی اور اقتدار بھی۔ جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہیں۔
انہوں نے کہا اپنی نا اہلی تسلیم کرو اور اقتدار چھوڑ دو،طاقت ور قوتیں ملک کی محافظ بنیں،ناجائز حکومت کی نہیں،اپنی نالائقی تسلیم کریں اور مستعفی ہوجائیں، حکومت میں آجانا میرے نزدیک انقلاب نہیں ، سیاست بزدلی کانام نہیں،جرات کانام ہے،سیاست آگے بڑھنے کا نام ہے ۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا جو حکومت آتی ہے وہ چندمہینے پچھلی حکومت کی بات کرتی ہے،طاقتور قوتیں ملک کی محافظ بنیں، ناجائز حکومت کی محافظ نہ بنیں ، جے یو آئی ف قوم کو مایوس ہونے نہیں دے گی،تمام دوستوں کوساتھ لے کرآگے بڑھنا ہے،کبھی حکمرانوں کوسکون کی نیند سونے نہیں دینا،اچھی حکمت عملی کےساتھ آگے بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا تحریکوں میں اتارچڑھاؤ آتے ہیں،نشیب و فراز آتے ہیں،پی ڈی ایم پرایسےحالات آتےرہتےہیں خوش اسلوبی سےاس کوآگےبڑھائیں گے،سب ساتھ رہیں یا ایک آدھ ساتھ نہ رہے تب بھی منزل کی طرف پیش رف جاری رہتی ہے،سیاست آگےبڑھنےکا نام ہے،مورچے جنگ میں تبدیل ہوتےرہتے ہیں۔