انجلینا جولی کا اپنے ساتھ ہونےو الی زیادتی سے متعلق اہم انکشاف 

04:43 PM, 18 Mar, 2021

کیلی فورنیا:انجلینا جولی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر بریڈ پٹ نے جو زیادتیاں میرے ساتھ کیں ان کی تفصیلات سامنے لانے کیلئے تیار ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گھریلو زیادتی کے ثبوت فراہم کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کردی ،دونوں کی طلاق کے حوالے سے معاملات نے  نیا رخ اختیار کرلیا ۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ، غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں کی طلاق کے حوالے سے معاملات نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے،اداکارہ نے گھریلو زیادتی کے ثبوت فراہم کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کردی ۔

انجلینا جولی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز میں لکھا ہے کہ وہ شادی کے دوران ہونے والی زیادتی کے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے ثبوت فراہم کرنا چاہتی ہیں، دونوں کے درمیان 2014 میں شادی ہوئی جبکہ دو سال بعد علیحدگی اختیار کر لی گئی تھی۔

مزیدخبریں