مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر پر انڈہ پھینکنے والا کون تھا ؟خبر آگئی

Unidentified man throws egg on Capt Safdar in Peshawar

پشاور : پشاور ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوا شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو انڈا مارنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب وہ پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے آئے ، اس دوران ہائی کورٹ کے باہر ان پرانڈہ پھینکا گیا جو کہ کسی کارکن کو جا لگا اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اس سے بال بال بچ گئے۔

 انڈہ پھینکے جانے کے واقعے کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد انڈہ اٹھاکر مارنے والے کی طرف دوڑے تاہم نامعلوم شخص رکشہ میں سوار ہوکر فرار ہوگیا،لیکن بعدازاں پولیس نے انڈہ مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ،رہنما مسلم لیگ ن علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کو انڈہ مارنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے ،انڈہ مارنے والے شخص کا نام باز محمد اور والد کا نام اعظم خان ہے ،باز محمد کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق پیر لنگوٹ بابا زیارت ،پشاور کا رہائشی ہے ،پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر ان پر بھی انڈے پھینکے گئے ، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو نہ صرف دو انڈے مارے گئے بلکہ سیاہی بھی پھینکی گئی ، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگ گئی ۔

 وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی زہریلی نکلی ، جس سے ان کی آنکھ میں انفیکشن ہو گیا۔