نیویارک : امریکی گلوکارہ بلی آئلش کے بالوں کا نیا رنگ مداحوں کو بھاگیا ہے ۔ انسٹاگرام پر شیئرکی گئی تصویر کو 6 منٹ میں 10لاکھ افراد نے لائیک کیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکارہ بلی آئلش اپنے منفرد انداز کی وجہ سے کافی پسند کی جاتی ہیں ۔گزشتہ روز گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کو 6 منٹ کے دوران 10 لاکھ لوگوں نے لائک کیا اور سینکڑوں کمنٹس بھی کیے ۔ بلی آئلش کو انسٹاگرام پر 78 ملین لوگ فالو کرتے ہیں ۔
بلی آئرش کے بارے میں کہا جاتاہے کہ اس کے گانے سننا والوں کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہے ۔ انسٹاگرام پر بہت کم وقت میں وہ شہرت پاچکی ہیں ۔