پشاور میں کیپٹن صفدر پر انڈا پھینکنے کی کوشش

03:06 PM, 18 Mar, 2021

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر پر نامعلوم شخص کی جانب سے انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا اور رکشے میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ  پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ پر پیش آیا جہاں کیپٹن صفدر ایک کیس کی سماعت کیلئے پہنچے تھے۔ وہاں پہلے سے موجود نامعلوم شخص نے کیپٹن (ر) صفدر پر انڈہ پھینکا جو ان کے قریب زمین کھڑی گاڑی کو جا لگا۔  کیپٹن (ر) صفدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈنڈا پکڑا اور نامعلوم ’حملہ آور‘ کی جانب دوڑے تاہم وہ رکشے میں سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 

قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ میں کپٹن ر(ر) محمد صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کیس پر سماعت ہوئی۔جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ارشد علی پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔کیپٹن ر محمد صفدر کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے ۔ عدالت نے کیپٹن محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی ۔

 کیپٹن صفدر کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب بتائیں کہ ایک کس میں کتنی انکوائری ہورہی ہے۔ایک کیس میں لاہور اور پشاور میں انکوائری ہورہی ہے جو آرٹیکل 13 کی خلاف ورزی ہے۔ یہ پورا کیس بدنیتی اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے،صرف جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔نیب نے 12 جائیدادوں کی فہرست دی، ہم نے سب کی تفصیل دی۔ وکیل نے جائیدادوں سے متعلق چارٹ عدالت میں پیش کردی۔

چند روز پہلے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پر انڈا پھینکا گیا تھا۔ ان پر تشدد بھی کیا گیا تھا بعد ازاں پولیس نے انڈا پھینکنے والےمسلم لیگ ن کے کارکن کو گرفتار کرلیا تھا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پربھی پی ٹی آئی کے کارکن نے جوتا پھینکا تھا۔

مزیدخبریں