کورونا وائرس، سندھ حکومت کا ہزاروں خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم کا فیصلہ

01:09 PM, 18 Mar, 2020

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راشن بیگز پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے جب کہ پراوڑنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) سندھ نے ہنگامی بنیادوں پرراشن بیگز خریدنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب تین روز میں فروخت کنندگان سے راشن بیگز کے لیے پیشکش طلب کرلی ہیں۔ راشن بیگ میں آٹا، چاول، دالیں، خشک دودھ، لوبیا، سفید چنا اور کالی مرچ شامل ہوں گی۔

مزیدخبریں