کراچی: سماجی کارکن و اداکارہ اور سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کی بندش کے پیش نظر گھروں کے مالکان کو چاہیے کہ اپنے کرایہ داروں سے نرمی کا رویہ اختیار کریں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں کیفے، ریسٹوران، دکانیں ، جیمز، اسکول اور پارکس بند ہوگئے ہیں۔
شنیرا اکرم نے کہا کہ اِس مشکل وقت میں بلڈنگ اور فلیٹس کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے کرایہ داروں سے کرایہ لینے میں نرمی کا مظاہرہ کریں تاکہ چھوٹے کاروبار والے لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں۔
شنیرا اکرم نے گزشتہ روز بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔