کراچی : شوبز سے کنارہ کشی کرنے والے اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ کیریئر بنانے میں بہت محنت کی لیکن شوبز چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
فیروز خان نے کہا کہ شوبز چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، جو بھی کام کیا ہے اس پر فخر ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میرے گھر میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے جس پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں.
مولانا طارق جمیل سے بہت کچھ حاصل کیا، شکر گزار ہوں وہ میرے لیے وقت نکالتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ صرف اسلام کی ترویج کے لیے کام کریں گے۔