کورونا ممکنہ طور پر کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سے لگا، ادریس البا

کورونا ممکنہ طور پر کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سے لگا، ادریس البا


لندن:برطانوی اداکار ادریس البانے خیال ظاہر کیا ہے کہ انہیں کورونا بیماری کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو سے لگی۔47 برس کے ادریس البا نے دو روز پہلے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

اب ادریس البا نے بتایا کہ 4 مارچ کو انہوں نے ویمبلے میں چیئریٹی ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی موجود تھیں۔

ادریس البا نے کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر بھی اسی روز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

ادریس البا کی اہلیہ سبرینا اپنے شوہر ہی کے ساتھ رہ رہی تھیں اور اب ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایاگیاہے۔