اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔شاہ محمود کے مطابق ماہرین نے انہیں 5دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے اور وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے پھیلاؤ کا الزام چین پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین سے پاکستانیوں کو نہ لاکر ان پر اعتماد کیا اور پاکستانی طلبا کے ساتھ سفارتخانے کا رابطہ ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد230 سے تجاوز کر گئی ہے۔ سندھ میں ایک سو بہترکیسز، پنجاب میں 26، بلوچستان16، خیبپختونخوا16، اسلام آباد سے چار اور گلگت بلتستان سے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ بھر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالزآج سے پندرہ روز کیلئے بند رہیں گے۔ سی ویو، پبلک پارکس بھی بند رکھے جائیں گے، سرکاری دفاتر اور انٹر سٹی بس سروس بھی کل سے بند کر دی جائے گی۔سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم کراچی کی حدعد میں لگنے والے تمام بچت بازار بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔