پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا سڑکوں اور موٹرویز پر لینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا سڑکوں اور موٹرویز پر لینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ
کیپشن: image by ISPR

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ رن وے پر لینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، طیاروں نے موٹروے، ہائی وے پر مختلف مقامات پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق، مشق کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا ہے، لڑاکا طیاروں نے موٹروے، ہائی وے پر لینڈنگ کی، طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم کیا گیا، طیاروں کو موٹر وے پر ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔

 یاد رہے اس سے پہلے پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، میزائل دن اور رات میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔