امام الحق نے نامناسب رویے پر شین واٹسن سے معافی مانگ لی

04:01 PM, 18 Mar, 2019

لاہور: امام الحق نے گذشتہ روز میچ کے دوران نامناسب رویہ اختیار کرنے پر شین واٹسن سے معافی مانگ لی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل میدان میں تلخ جملوں کا تبادلہ وقتی تھا جس پر شین واٹسن سے معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے شین واٹسن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹرافی جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ کل پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں امام الحق نے شین واٹسن کے رن آؤٹ ہونے کے بعد کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کیا تو سوشل میڈیا صارفین بھی میدان آ گئے، امام الحق کو کھری کھری سنا دیں، ساتھ ہی شین واٹسن کو پاکستان آنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں