فلپائن کے سمندری کنارے سے مردہ حالت میں ملنے والی وھیل کی موت کا معمہ حل ہوگیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق فلپائنی سمندری ساحل پر مردہ حالت میں ملنے والی بڑی وھیل کے پیٹ سے 40 کلو گرام سے زائد پلاسٹک کے تھیلے ملے ۔ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وھیل کے پیٹ کے معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ا سکی موت زیادہ مقدار میں پلاسٹک کے پیٹ میں چلے جانے کی وجہ سے ہوئی ۔
ماہرین کا کہناہے کہ چین ، انڈونیشیا، فلپائن ،ویتنام اور تھائی لینڈ کے پلاسٹک کا 60 فیصد سمندر کی نظر ہو جاتاہے ۔
اس پلاسٹک کی وجہ سے سمندری حیات کی بقا کا مسلہ کھڑا ہوگیا ہے ۔ تازہ ترین واقعہ سے ان کے اس اہم ترین مسلے کا پتہ چلاہے ۔