امام الحق کا شین واٹسن سے تلخ رویہ، سوشل میڈیا صارفین نے کھری کھری سنا دیں

01:20 PM, 18 Mar, 2019

کراچی: میدان میں امام الحق نے شین واٹسن کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کیا تو سوشل میڈیا صارفین بھی میدان آ گئے، امام الحق کو کھری کھری سنا دیں، ساتھ ہی شین واٹسن کو پاکستان آنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

پی ایس ایل فائنل میں امام الحق کا شین واٹسن سے تلخ رویہ، سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ امام الحق آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن سے معافی مانگے سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کر دیا۔

ایک صارف نے شین واٹسن سے امام الحق کے رویے کی معافی مانگی اور کہا کہ ہم پاکستانی آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ" گھر میں آئے مہمانوں سے ایسا رویہ نہیں رکھتے۔"

ایک سوشل میڈیا صارف امام الحق کے حق میں بھی بولا اور کہا کہ امام الحق کو ٹرول کرنا بند کریں گراؤنڈ میں جو کچھ ہوا وہ کھیل کا حصہ تھا۔

مزیدخبریں