آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والے لڑکے نے کرائسٹ چرچ کے متاثرین کیلئے بڑا اعلان کر دیا

12:46 PM, 18 Mar, 2019

سڈنی: نسل پرست آسٹریلوی سینیٹر کو آئینہ دکھانے والے " آسٹریلوی نوجوان " نے اپنے لئے جمع ہونے والی خیراتی رقم کرائسٹ چرچ کےمتاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔


وِل کولونلی کا کہنا ہے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ انڈا مارنے پر آسٹریلوی سینیٹر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے پر نوجوان کیلئے 42 ہزار ڈالر کی رقم جمع کی گئی۔ جسے اب نیوزی لینڈ حملے کے متاثرین کو دیا جائے گا۔

مزیدخبریں