شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں شیڈول

11:37 AM, 18 Mar, 2019

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے اور اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وزیر خارجہ کا بیجنگ ہوائی اڈے پر چین اور پاکستان کے سفیروں اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

مذاکرات میں سی پیک سمیت دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہو گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزیدخبریں